صحافی کے قتل کے شبہ میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا

زیر حراست افراد اجرتی قاتل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے‘ پولیس

بدھ 26 جنوری 2022 13:06

صحافی کے قتل کے شبہ میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے قتل ہونے والے صحافی کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پریس کلب کے سامنے سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ زیر حراست افراد اجرتی قاتل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب واقعہ کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو دے دی گئی ہے۔ پویس کے ذرائع کے مطابق اس کیس میں دیرینہ دشمنی اور لین دین کے پہلوئوںکو بھی مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :