ہندؤ انتہا پسند تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام عوام کو اکسا رہی ہیں، علی امین گنڈا پور

یوم جمہوریہ منانے سے بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، وفاقی وزیر امور کشمیر کا بیان

بدھ 26 جنوری 2022 13:15

ہندؤ انتہا پسند تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ ہندؤ انتہا پسند تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام عوام کو اکسا رہی ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت ایک ہندؤ انتہا پسند فاشسٹ ملک بن چکا ہے ، ہندؤ انتہا پسند تنظیمیں بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے کھلے عام عوام کو اکسا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ یوم جمہوریہ منانے سے بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے عوام عزم و استقلال کی مثال بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی دنیا بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔