ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے قوانین میں مز ید سختی

اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف

بدھ 26 جنوری 2022 13:15

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے قوانین میں مز ید سختی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے قوانین میں مز ید سختی کر دی گئی ،اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نئی شرائط کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،پراپرٹی ڈیلرز،ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر مجرموں سے کاروبار پر پابندی عائد کر دی،کسی بھی متعلقہ سزا یافتہ شخص سے کاروبار نہ کیا جائے،سزا یافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پیز میں سنیئر عہدہ نہ دیا جائے،بینیفیشل اونر سینئر عہدوں میں تبدیلی پر بھی ایف بی آر کو مطلع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :