رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات، ٹیکس وصولی، اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

بدھ 26 جنوری 2022 13:58

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات، ٹیکس وصولی، اجناس کی پیداوار ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2022ء) : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا اور عالمی سطح پر دس سال کی سب سے زیادہ مہنگائی سمیت دیگرمعاشی چیلجنز کے باوجود پائیدارترقی کی 5.37 فیصد شرح حکومت کی کامیابی ہے،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات، ٹیکس وصولی، اجناس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات35.8 فیصد ،ایف بی آرٹیکس وصولی32.4 فیصد،سٹیٹ بینک ریزرو31.8فیصد ،ٹیکسٹائل برآمدات26فیصد، سروسزبرآمدات20.4 فیصد،ترسیلات زرمیں 13.3 فیصداضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس ، چاول، گنا، گندم اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس سے کسان کے پاس اربوں روپے کی اضافی آمدن آئی ہے اورکسان کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے۔\932

متعلقہ عنوان :