پنڈدادن خان، ایک ہی خاندان کے 2 افراد قتل جب کہ دو نے مبینہ خودکشی کر لی

بھتیجے نے سگے چچا چچی کو قتل کر کے مبینہ خودکشی کر لی،ملزم کے بھائی نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ خودکشی کی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جنوری 2022 14:00

پنڈدادن خان، ایک ہی خاندان  کے 2 افراد قتل جب کہ دو نے مبینہ خودکشی کر ..
پنڈدان خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جنوری 2022ء ) پنڈدان خان میں چچا چچی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے علاقے محلہ اسلامیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر بھتیجے نے سگے چچا چچی کو قتل کر دیا تھا اور بعدازاں فرار ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت چوہدری گلزار آرائیں کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی اہلیہ نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑا۔جب کہ واقعے کے کچھ دیر بعد ہی اطلاع ملی کہ چچا اور چچی کو قتل کرنے والے ملزم کی لاش بھی جائے وقوعہ سے کچھ دور برآمد ہوئی اور اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق عمران نامی ملزم کے بھائی عرفان نے بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ خودکشی کی تھی۔

دوسری جانب سانگھڑ کے علاقے سکندر آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔بتایا گیا کہ سانگھڑ میں شوہر نے تلخ کلامی پر حاملہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سنجھورو تھانے کی حدود شاہ سکندرآباد کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم اللہ داد مری نے واقعے سے قبل جھگڑے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گھر پہنچا، گھر پہنچنے پر بیوی سے تلخ کلامی ہوئی تو اس نے اپنی حاملہ بیوی کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ہوشربامہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے والے افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ڈجکوٹ میں مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ4 بچوں کے باپ نے خود کشی کر لی ۔