مغربی سفارتکاروں نے افغانستان کی امداد انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے مشروط کر دی

بدھ 26 جنوری 2022 14:18

مغربی سفارتکاروں نے افغانستان کی امداد انسانی حقوق کی صورتحال میں ..
اوسلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) مغربی سفارت کاروں نے افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کابل کو انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانی والی امداد کو انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے مشروط کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ملک ناروے میں افغان حکومت کے نمائندوں کو  باضابطہ طور پر خوش آمدید کہنے اور ان سے مذاکرات کرنے کے ساتھ ہی مغربی ممالک نے واضح کیا ہے کہ اوسلو مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔