Live Updates

حکومت کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کیساتھ احتساب کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

اربوں لوٹنے والے شخص کا50 روپے کے سٹامپ پر بیرون ملک جانا نظام کی کمزوری نہیں ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

بدھ 26 جنوری 2022 14:26

حکومت کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کیساتھ احتساب کے نظام کو مضبوط کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میںآبیاری کر کے کرپشن کے تناور درخت کھڑے کئے گئے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے جو نظام پروان چڑھایا اس کی جڑیں اکھاڑنا آسان ہدف نہیں، جب نام نہاد خادم اعلیٰ کی وزارت اعلی میںان کے ملازم کے اکائونٹس سے اربوں روپے نکلیں گے تو ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی اسی شرح سے رپورٹ آئے گی ،موجودہ دور میں انڈیکس میں آنے والااتار چڑھائو مالی کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی سے متعلقہ ہے اور اسی کا وزیر اعظم عمران خان بار بار ذکر کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بتاتی ہے کسی ملک کی عوام کیا سوچ رہی ہے ،نظام اتنا بوسیدہ کر دیا گیا جو کرپشن کنگز اورڈاکوئوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوتا رہا، موجودہ حکومت کرپشن کے بیج کو نا پید کرنے کے ساتھ احتساب کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اربوں لوٹنے والے شخص کا50 روپے کے سٹامپ پر بیرون ملک جانا نظام کی کمزوری نہیں، کرپشن کنگز واضح ثبوتوں کے باوجود کال کوٹھڑیوں کی بجائے پارلیمنٹ میں بھاشن دیتے ہوئے ملیں تو عوام نے کیا سوچنا ہے،کرپشن کرنے والے بیماری کے نام پر ہسپتال میں ڈیرے رکھیں تو کیا یہ نظام کاسقم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انشاا للہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے نظام کی کمزوریوں اور سقم کو دورے کرے گی ،کرپشن کرنے کے باوجود خود کو پارسا ظاہر کرنے والے زیادہ دیر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات