ضلع قصور میں کالجز لیول پر آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

بدھ 26 جنوری 2022 14:26

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر کالجز کے درمیان کرکٹ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاجا رہا ہے ضلع قصور میں کالجز لیول پر آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں چار ٹیمیں پرائیویٹ کالجز سے جبکہ چار ٹیمیں سرکاری کالجز سے سلیکٹ کی گئی ہیں۔

مقابلہ جات کیلئے دو پول بنائے گئے ہیں اور ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔ تمام میچز میں پی سی بی کے قوانین کو فالو کیا جائیگا۔ ان مقابلہ جات کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

ضلعی سطح پر کامیابی ہونیوالی ٹیم ڈویژنل لیول پر مقابلہ جات میں حصہ لے گی جبکہ ڈویژنل کی سطح پر کامیابی ہونیوالی ٹیم صوبائی مقابلہ جات میں حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں سینٹرل پنجاب کالج کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ، تحصیل سپورٹس آفیسر مومن اقبال، مختلف کالجز کے پرنسپل اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔