Live Updates

ہمیں بحال کرو ورنہ ہم سڑکوں پہ نکل آئے تو تمہارے لئے زیادہ خطرناک ہو گا‘متاثرین معلمین القرآن آزاد کشمیر

بدھ 26 جنوری 2022 14:26

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ہمیں بحال کرو ورنہ ہم سڑکوں پہ نکل آئے تو تمہارے لئے زیادہ خطرناک ہو گا عمران خان کے خطاب کے بعد متاثرین معلمین القرآن نے نئی پالیسی اپنا لی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خطاب سننے کے بعد متاثرین معلمین القرآن آزاد کشمیر نے سڑکیں جام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ہم انتہائی پر امن لوگ ہیں اور ریاستی قانون کی پاسداری کر رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں 403معلمین القرآن کی طرح سکیل بی 01دیا جائے جو ہمارا قانونی حق ہے لیکن حکومت پی ٹی آئی اور وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کی اصولی منظوری کے بعد بھی اپنا وعدہ وفا نہیں کررہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ہمارے حوصلے مزید بلند ہو گ? کہ کسی صورت اپنا حق لی? بغیر نہیں رہیں گے 7فروری 2022کو تاریخ ساز فیصلہ کن احتجاج ہو گا اگر حکومت اس احتجاج کو روکنا چاہتی ہے حکومت وقت پی ٹی آئی کو ریاستی امن عزیز ہے اگر حکومت علماء اکرام کو عزت دینا چاہتی ہے تو وہ جلد نوٹیفکیشن کرکے ان متاثرین کے ساتھ کیا گیا وعدہ وفا کرے بصورت دیگر سخت احتجاج ہو گا نقصان کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پہ ہو گی متاثرین معلمین القرآن کا کہنا ہے کہ پوری حکومت سیکرٹری مالیات کے ماتحت کیوں کیا اس ریاست کے وزیر اعظم و دیگر وزراء کی کوئی حیثیت نہیں کیوں سیکرٹری مالیات وزیر اعظم کی اصولی منظوری کے بعد متاثرین معلمین القرآن کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا کیوں سیکرٹری مالیات قرآنی تعلیم کی اشاعت و ترویج میں حائل ہی کیا اس ریاست پہ ہمارا کوئی حق نہیں کیوں سیکرٹری مالیات اس ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہی کیوں سیکرٹری مالیات کو اس ریاست کا امن عزیز نہیں اگر حالات جوں کے توں رہے تو 7فروری 2022کو سخت اور کفن پوش احتجاج ہو گا صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر جناب سردار تنویر الیاس خان صدارت کے عہدے کا فائدہ اٹھا کر ان متاثرین معلمین القرآن کی بحالی میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں ہمیں امید ہے کہ حکومت جلد اس کا حل نکالے گی اور ریاست اور علماء اکرام کو بدنامی سے بچائے گی ان خیالات کا اظہار متاثرین معلمین القرآن کے ایک وفد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متاثرین معلمین القرآن کے مرکزی رہنماحافظ عبدالمناف ٹائیں علامہ اسلم رضوی مظفرآبادقاری ولی محمد قاسمی باغ قاری شہپال نکیال قاری راشد زکی چڑہوئی قاری کلیم الرب دہیرکوٹ قاری راجہ رضوان دہیرکوٹ قاری دلشاد دہیرکوٹ قاری عبدالواجد باغ قاری راشد بیگ باغ قاری اشتیاق دہیرکوٹ قاری اسامہ راولاکوٹ قاری مشتاق پلندری حافظ خورشید انجم کہوٹہ قاری عمران نقشبندی میرپور قاری مدثر میر پور قاری چوہدری تبارک حسین بھمبر مولانا راشد قیوم لیپہ علامہ آذاد حسین فاروقی ہٹیاں قاری عباس ہٹیاں قاری بشارت نیلم قاری ارشاد الحق عباسپور مولانا صابر عباسپور قاری خلیل کیانی عباسپور ودیگر مرکزی رہنما شامل تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات