Live Updates

کشمیر حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘انیلہ بٹ

پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے

بدھ 26 جنوری 2022 14:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) وویمن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لندن انیلہ بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تحریک آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں۔کشمیری عوام اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی، سالمیت، استحکام اور تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کامیابی کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور بامقصد مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کا دیر پا اور پائیدار حل ہو گا۔

ہندوتواکے نظریہ پر عمل پیرا ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو ہضم نہیں کر سکتا۔ کشمیریوں کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر ہی دم لے گی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات