انڈس ہائی وے پر مسافر وین کو حادثہ، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

بدھ 26 جنوری 2022 15:37

سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) مسافر وین الٹنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔انڈس ہائی وے پر آراضی کے قریب مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کردیا کردیا گیا ہے۔ مسافر وین میہڑ سے حیدرآباد جارہی تھی تو حادثے کا شکار بن گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔