بھارتی کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک ساتھ بیٹھیں، طویل گپ شپ کریں اور تمام تنازعات کو ختم کریں،کپل دیو کا کوہلی اور بی سی سی آئی کو اہم مشورہ

بدھ 26 جنوری 2022 16:10

بھارتی کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک ساتھ بیٹھیں، طویل گپ شپ کریں اور تمام ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے بی سی سی آئی اور ویرات کوہلی پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک ساتھ بیٹھیں، طویل گپ شپ کریں اور تمام تنازعات کو ختم کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑی تو کسی نے سوچا کہ شاید اٴْن کے دماغ میں بہت کچھ ہے، جو کچھ ہم نے پڑھا اور سنا ہے، کوئی نہیں چاہتا تھا کہ کوہلی کپتانی چھوڑ دیں۔

کپل دیو نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک لاجواب کھلاڑی ہے، ہمیں ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔اٴْنہوں نے کہا کہ کوہلی اور بی سی سی آئی کو اپنے درمیان مسائل کو حل کرنا چاہیے تھا، فون اٹھائیں، ایک دوسرے سے بات کریں، ملک اور ٹیم کو اپنے سامنے رکھیں۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے کیرئیر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں، مجھے بھی وہ سب کچھ مل گیا جو میں چاہتا تھا تاہم اگر کبھی آپ کو آپ کی خواہش کے مطابق کچھ نہ ملے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کپتانی چھوڑ دیں۔کپل دیو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کوہلی نے کپتانی کیوں چھوڑی تاہم وہ ایک شاندار کھلاڑی ہے اور میں کوہلی کو بہت زیادہ کھیلتے اور رنز بناتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں۔

متعلقہ عنوان :