یووراج سنگھ اور اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بدھ 26 جنوری 2022 16:15

یووراج سنگھ اور اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ اور اٴْن کی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ یزل کیچ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔یووراج سنگھ نے اپنے اور اہلیہ کے مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رٴْخ کیا جہاں انہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام پرستاروں، خاندان اور دوستوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج خدا نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس ننھے مہمان کو دٴْنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔یووراج سنگھ نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔واضح رہے کہ یووراج سنگھ سال 2016ء میں بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ہیزل کیچ نے سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ معاون کردار ادا کیا تھا۔