پی ایس ایل7،پاکستانی بولرز کا سامنا کرنا مشکل چیلنج ہے، جانسن چارلس
ٹورنامنٹ میں بولنگ کا معیار نہایت ہی شاندار ہے اور پاکستانی بولرز کا سامنا کرنا مشکل چیلنج ہے۔
بدھ 26 جنوری 2022 16:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی لیول پر بلند اہداف نہیں رکھتے اور صرف وہی ہی ہدف کا ذہن بناتے ہیں جس کو حاصل کرنا ممکن ہو۔ پی ایس ایل 7میں ہدف پر بات کرتے ہوئے جانسن چارلس نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ کی طرح وہ یہاں بھی زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے ہیں اور کم از کم ایک سنچری ضرور اسکور کرنا ان کا ہدف ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ایک میچ کیلئے کراچی آئے تھے اس بار پوری لیگ کیلئے موجود ہوں گے، اب کی مرتبہ لاہور بھی جائیں گے تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے وہ پاکستان کی خوبصورتی نہیں دیکھ پائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے مگر ایسا ممکن نہیں کیوں کہ ہم بائیو سیکیور ببل میں ہیں۔ جانسن چارلس کا کہنا تھا کہ حالات مشکل ہے لیکن پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کیلئے مشکلات سہنا پڑیں گی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے 48 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے کرکٹر نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل میں محدود ہوکر رہنا کسی بھی انسان کیلئے آسان نہیں، بہت سارے کرکٹرز ببل کی تھکان کی وجہ سے ٹورنامنٹس ادھورے چھوڑ رہے ہیں، ان ببلز نے نفسیاتی صحت پر کافی اثر ڈالا ہے کیوں کہ یہ سارا عمل غیر فطری ہے۔جانسن چارلس نے اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ رضوان ایک شاندار انسان اور زبردست کرکٹر ہیں، ان کو کامیابیاں سمیٹتاں دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رضوان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ محنت کا پھل کیسے ملتا ہے، امید ہے کہ وہ ایسے ہی اسکورز کرتا رہے۔پاکستانی فینز کے نام اپنے پیغام میں ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ ’میں آپ کے ملک میں آکر کافی اچھا محسوس کررہا ہوں، پی ایس ایل زبردست ٹورنامنٹ ہے، اس لیگ کو سب سپورٹ کریں کیوں کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ لیگ کامیابی سے جاری رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.