کوٹلی، اسسٹنٹ کمشنر کا ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ،بازاروں میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں ،شہر میں صفائی و ستھرائی کا جائزہ

بدھ 26 جنوری 2022 16:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم اختر نے ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ،بازاروں میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں ،شہر میں صفائی و ستھرائی کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم اختر نے کہا کہ دوکاندار حضرات ریٹ لسٹ کے مطابق ا شیاء خورد ونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جائے گی انہوں نے مختلف دکانوں کا دورہ کیا دکانداروں و بازار میں آئے خریداروں سے نرخوں اور معیار بارے پوچھا اس موقع پر انہوں نے اشیاء خوردونوش کے معیار،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمداور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی۔

متعلقہ عنوان :