Live Updates

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد

اعلیٰ سول و عکسری قیادت کا اجلاس، دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جنوری 2022 16:24

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سول و عکسری قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ 5 وزراء چین جائیں گے، وزیراعظم نے وزراء کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے اور منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزراء اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں، دورہ چین پر جانے والے وزراء مفاہمتی یاداشتوں اور منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ چین جانے والے وزراء کورونا سے متعلق ایس اوپیز پر لازمی عمل کریں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی سیاسی اور طے شدہ ایجنڈے پر بات کی گئی۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی متعارف کروائی، کورونا سے متعلق پاکستان کی پالیسی کامیاب رہی، کابینہ کو کورونا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین بہت ضروری ہے، جنہوں نے ویکسین لگوائی ان پر بہت کم اثرات مرتب ہوئے۔ فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی، فنانشل کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی پوری شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا، پاکستان میں رول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کرمینل جسٹس ریفارمز سے رول آف لاء میں بہتری آئے گی، ہائی پروفائل اور اہم مقدمات کی سماعت براہ راست دکھائی جانی چاہیے، شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر کیا جائے، آصف زرداری کا اومنی کیس بھی براہ راست دکھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے5 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، جن لوگوں نے ویکسین کرائی تھیں وہ نئی لہر سے متاثر نہیں ہوئے، کابینہ نے 5 ارب روپے مردم شماری کے لئے منظوری دے دی، دسمبر میں مردم شماری مکمل ہوگی جنوری میں حلقہ بندیاں ہوں گی، 2023 کا الیکشن نئی حلقہ بندیوں پر ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات