پی ایس ایل 7 ، اہلیہ عاطف اسلم کی اسٹائلسٹ بن گئیں

بدھ 26 جنوری 2022 16:53

پی ایس ایل 7 ، اہلیہ عاطف اسلم کی اسٹائلسٹ بن گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک میں اپنی سٹائلنگ کا کریڈٹ اپنی اہلیہ سارہ کو دیا ہے۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹریک کی ریکارڈنگ کے دوران کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ جیت سے بھی آگے دیکھ‘۔

اٴْنہوں نے پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک کو پسند کرنے کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’اٴْنہیں اپنی بیوی کی کلاس کا اندازہ اسی وقت ہوگیا تھا جب اٴْنہوں نے شادی کرنے کیلئے گلوکار کا انتخاب کیا تھا‘۔عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اہلیہ سارہ کا بھی ویڈیو کیلئے زبردست سٹائلنگ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔