طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

بدھ 26 جنوری 2022 17:23

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) دی فارما نائٹ سکول سسٹم، راوی روڈ لاہورکے طلبا وطالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم ا     ور ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کال، ماڈل ٹا ون کے طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان جوہر ٹاون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج، بلال گنج، شعور ایجوکیشنل کیمپس عامر ٹاون، نیو پنجاب پبلک ہائی سکول، شاداب ٹائون، چوہنگ اور تعمیرملت ہائی سکول، ماناں والابیدیاں روڈ کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد669تھی۔