بر قی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

بدھ 26 جنوری 2022 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق انڈسٹریل گرڈ کے اولڈ پشتون آباد ایکسپریس، شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے عمر ، ادیان، اغبرگ، سریاب گرڈ کے اولڈ سیٹلائٹ ٹاون، لیاقت بازار صبح 10 بجے سے دن 1بجے تک ،سریاب ون ، سریاب ٹو، کچلاک گرڈ اسٹیشن کے نیو اغبرگ ، سٹی گرڈ اسٹیشن کے پی اے ایف، ، مری آباد گرڈ اسٹیشن کے سعید آباد ، مری آباد ،کاسی ون ، کاسی ٹو، لیاقت بازار ایکسپریس فیڈر دن 12 تا سہ پہر 3 بجے تک بند رہینگے۔

(جاری ہے)

اسی طرح132 کے وی خضدار -نال ٹرانمیشن لائن پہ کام کے سلسلے میں نال گرڈ اسٹیشن کے تمام ٖفیڈرو کو صبح ۹ بجے سے دن 1بجے تک، قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن اور چمن گرڈ اسٹیشن میں کام کے سلسلے مں صبح10بجے سے شام 4بجے تک گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں کو،جبکہ کشمور گرڈ اسٹیشن میں بس بار پر ضروری کام کی وجہ سے صبح 8بجے سے را ت 8بجے تک، سوئی اور ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشنوںکو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی علاوہ ازیں28 جنوری کو انڈسٹریل غرڈ اسٹیشن کے انڈسٹریل بولان اورعاصم آباد فیڈروں سے دن 12 بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بند رہے گی صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔