جہانگیرترین ہمارے دوست ہیں اور اب بھی پارٹی میں ہیں، چوہدری سرور
جہانگیرترین نے آج تک پارٹی کیخلاف کچھ نہیں کیا، پارٹی میں گروپنگ اورنچلی سطح پرایشوز ہیں،عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے، استعفوں کا مجھے تو خود میڈیا سے پتہ چلتا ہے۔ گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 جنوری 2022 18:32
(جاری ہے)
چودھری سرور نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں میری رہائش نہیں ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے ہیں، پارٹی میں گروپنگ تھی،نچلی سطح پر ایشوز ہیں، عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ جہانگیرترین ہمارے دوست ہیں وہ اب بھی پارٹی میں ہیں، جہانگیرترین نے آج تک پارٹی کیخلاف کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ استعفوں کا مجھے تو خود میڈیا سے پتہ چلتا ہے۔ مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی بینک پاکستان کی 5.37 فیصد ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے تو ایسے وقت میں ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں رول آف لاء میں تنزلی ہوئی لیکن کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟ رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، اسے آسمان پر تھوکنا کہتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.