Gلاہور: فضائی مسافر سے ہیروئن برآمد

بدھ 26 جنوری 2022 18:40

. لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سکیورٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والے ایک مسافر سے 2.198 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے طاہر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ملزم پر الزام عائد ہے کہ اس نے برآمد کی جانے والی ہیروئن مہارت سے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم پر الزام عائد ہے کہ وہ برآمد کی جانے والی ہیروئن لاہور سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز کے ذریعے سمگل کرنا چاہتا تھا۔