Live Updates

کرپشن انڈکس نے ثابت کردیا کہ (ن) لیگ کے دور اقتدار میں کرپش کم ہوئی،مرزا جاوید

عمران خان نے اپنی 22 سالہ جدوجہد کاخود ہی جنازہ نکال دیا، حالات بتا رہے ہیں کہ آئیندہ عام انتخابات میں کوئی بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہیں لے گا،ایم پی اے

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

ْ چوہنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء ایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اپنا دور اقتدار اس بات پر زور دیا کہ شریف فیملی کرپٹ ہے لیکن کرپشن انڈکس نے ثابت کردیا ہے کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں کرپش کم ہوئی اور صادق و امین عمران خان کے دور میں کرپشن چھلانگیں لگاتی ہوئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یہ صرف عوام دشمن، جمہوریت دشمن، صحافت دشمن ہی نہیں، پچھلی حکومتوں کے مقابلے پر زیادہ بد عنوان بھی ہے ،چوہنگ پریس کلب 2022کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام عہدیداران صحافت کے پرچم کو بلند رکھیں گے اور مثال قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ان خیالات کا اظہار نومنتخب نائب صدر رشید احمد صابر سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی 22 سالہ جدوجہد کاخود ہی جنازہ نکال دیا، حالات بتا رہے ہیں کہ آئیندہ عام انتخابات میں کوئی بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ نہیں لے گا عوام کی عدالت میں جانے کی جرات نہیں،مسلم لیگ ن کی سیاسی بساط لپٹنے والوں کی اپنی ہی سیاسی بساط کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات