غرب اردن سی13گرفتاریاں، اسرائیلی فوج کا فلسطینی خاتون پر تشدد

قابض فوج نے رہائی پانے والی خاتون کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے زدوکوب کیا،فلسطینی میڈیا

بدھ 26 جنوری 2022 19:05

مقبوضہ غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) قابض اسرائیلی قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کی مہم کے دوران انہوں نے رہائی پانے والی ایک فلسطینی خاتون کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے زدوکوب کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اطلاع دی کہ گرفتاری کی مہم کے دوران رام اللہ کے شمال میں سابق اسیر امیر ابو الظاہر، ابو شخیدم، رام اللہ کے شمال میں برزیت سے طالب علم عیسی شللدہ، جنین کے مغرب میں سیلہ الحارثیہ سے جہاد بسام الشلابی، زخمی ابراہیم ابوبکر، محمد محمود الاحمد، جنین کے مغرب سے ،صہیب حمائل، ابو الفلاح، رام اللہ کے مشرق سے فادی مروان النجار کو گرفتار کیا۔

بیت لحم کے جنوب میں بیت فجار کے قصبے میں گرفتار ہونے والوں میں ایاد سلطان تقاطقہ، احمد خالد تقاطقہ، رامی علی تقاطقہ، ایاد محمد تقاطقہ اور مجید محمد تقاطقہ شامل ہیں۔اسی تناظر میں قابض فوج نے بیت فاجر میں سابق اسیرہ امل تقاطقہ کے اہل خانہ کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے اسے زدوکوب کیا۔ قابض فوج نے اسے اور اس کے بھائی سے پوچھ تاچھ کی اور انہیں تشددکا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :