Live Updates

عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی بربریت کا نوٹس لینا ہوگا ،سیمینار

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے نام پر جان دینے کو تیار ہے ،پاکستانی حکمران کیوں کشمیر پر تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے کشمیر کا مسئلہ سفارت کاری سے ہی حل ہوگا، مسئلہ کشمیر تین نیوکلیئر پاور کے درمیان ہے ،کشمیر پر پارلیمنٹ کا سیشن بلانا چاہیے کشمیر پر حکومتی یکساں پالیسی سامنے اذنی چاہیے ،کشمیریوں کو انکا کیس خود لڑنے کے لیے پاکستانی حکومت کو مدد کرنی چاہیے، علی محمدخان ،راجہ ظفر الحق ، سردار یعقوب خان و دیگر کا خطاب

بدھ 26 جنوری 2022 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی بربریت کا نوٹس لینا ہوگا ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے نام پر جان دینے کو تیار ہے ،پاکستانی حکمران کیوں کشمیر پر تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے کشمیر کا مسئلہ سفارت کاری سے ہی حل ہوگا، مسئلہ کشمیر تین نیوکلیئر پاور کے درمیان ہے ،کشمیر پر پارلیمنٹ کا سیشن بلانا چاہیے کشمیر پر حکومتی یکساں پالیسی سامنے اذنی چاہیے ،کشمیریوں کو انکا کیس خود لڑنے کے لیے پاکستانی حکومت کو مدد کرنی چاہیے تاکہ کشمیری انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کشمیر کا مقدمہ لڑسکیں۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فرینڈر آف کشمیر اورکشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کے زیر اہتمام بھارتی یوم کوجمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں کیا ،سیمینار میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان ، سنیٹر راجہ ظفرالحق، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، چوہدری محمد یاسین ،عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر، حریت رہنما الطاف وانی، عبدالحمید لون و دیگر حریت رہنماوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے دارلخلافہ میں کشمیر کاز کے لیے آج ہم سب اکھٹے ہیں کشمیر ایشو پر پاکستان کی سب سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں ،کشمیر پر پاکستان کی پالیسی چوہتر سال سے وہی ہے جو ہمارے قائد کی تھی، کشمیر کاز سے پاکستانی حکومت ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کاز کے ساتھ مخلص ہے ہم سب مسلمان ہیں، سرینگر میں ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے، جدو جہد ہم کریں گے، مجھے یقین ہے کشمیر کا معاملہ اللہ تعالیٰ حل کریگا، سفارتی کوششیں ہم کررہے ہیں، مضبوط و توانا پاکستان کی آواز دنیا سنے گی، کمزور قرضدار کی کوئی دنیا میں بات نہیں سنتا، کشمیر کی بات دنیا سے منوانے کے لیے پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا پاکستان، معاشی طور پر مضبوط ہوگا تو دنیا آپ کی بات سنے گی، جذبات کے ساتھ پلاننگ بھی ہونی چاہیے ظلم ہمیشہ نہیں رہ سکتا، اک دن مٹ جانا ہے ،جذبات کے ساتھ ایک سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا کشمیر کمیٹی کو زیادہ تندہی سے کام کرنا یوگا پاکستان کی سب سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں کشمیر ہر سیاست نہ کریں اسلام آباد سے ایک میسج جانا چاہیے ،کشمیر کا مسئلہ حل بھی ہوگا، اور بھارت کے ٹکڑے ہونگے۔

راجہ ظفر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ایک منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم کو جاری رکھا کشمیر ایک واحد معاملہ ہے جس پر ساری قوم متحد ہے ایک اتفاق رائے ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے کشمیر پر ایک آل پارٹیز کانفرنس کرنے کی اشد ضرورت ہے اس میں سب سے آگے کشمیریوں کو رکھا جائے۔چیئر پرسن فرینڈز آف کشمیر غزالہ حبیب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا حریت رہنما مشکل حالات میں کشمیر کی توانا آواز ہیں آج ہم انڈیا کے جمہوری ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں ہندوستان میں ہندوں کی نچلی ذات کے ہندوں مودی سرکار سے تنگ ہیں چوہتر سال سے کشمیر کا بچہ بچہ اذیت کا شکار مائوں بہنوں کی آنکھیں آزادی کے خواب دیکھ رہی ہیں، کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے مہذب ممالک کے لیے جانوروں کے بھی حقوق ہیں کیا وجہ ہے عالمی برادری کو کشمیر پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے، مسئلہ کشمیر کی فائلیں اقوام متحدہ کے دفاتر میں گرد آلود ہوچکی ہیں ،عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی بربریت کا نوٹس لینا ہوگا پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے نام پر جان دینے کو تیار ہے ،پاکستانی حکمران کیوں کشمیر پر تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے کشمیر کا مسئلہ سفارت کاری سے ہی حل ہوگا، مسئلہ کشمیر تین نیوکلیئر پاور کے درمیان ہے کشمیر پر پارلیمنٹ کا سیشن بلانا چاہیے کشمیر پر حکومتی یکساں پالیسی سامنے آنی چاہیے ،کشمیریوں کو انکا کیس خود لڑنے کے لیے پاکستانی حکومت کو مدد کرنی چاہیے تاکہ کشمیری انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کشمیر کا مقدمہ لڑسکیں۔

سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی دور حکومت میں مسلمان اور بھارتی اقلیت عتاب کا شکار ہیںمودی سرکار کے ہاتھوں ہندوستان کا زوال شروع ہوچکا ہے کشمیر کی تحریک آزادی کو طاقت کے بل بوتے دبانے کی کوششیں ہورہی ہیں بھارتی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی طاقت بڑھانے کی ضرورت ہے ،آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں ہم آواز ہوکر کشمیر کاز پر اکٹھی ہوجائیں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر پر توانا آواز اٹھائی، مگر اسکا فالو اپ بھی ہونا چاہیے فیض نقشبندی کنوینئر اے پی ایچ سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کشمیری انڈین ریپبلک ڈے کو یوم سیاہ منا رہا ہے کشمیر میں بھارت نے لاکھوں افواج کو غیر قانونی کشمیر میں داخل کیا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو تقویت دینے والے قوانین بنائے ہیں اورکشمیر سیاسی ایشو ہے اس وقت بھارت ہمارے پاوں کے تلے کی زمین بھی چھین رہا ہے ہم حکمت سے اپیل کرتے ہیں کہ مضبوط اقدامات کیے جائیں تاکہ بھارت پر دباو پڑے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کاحق دلوانے میں کردار ادا کرے چوہدری محمد یاسین صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہادت نوش کر رہے ہیں وہ پاکستانی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاون کشمیر کے اندر ہے آزادی کی تحریکیں ہمیشہ اپنے منطقی انجام تک پہنچتی ہیں وہ دن دور نہیں جب تحریک آزادی کشمیر بھی شہداء کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات