Live Updates

&اپوزیشن نے ہر موقع پرمنفی سیاست کی ،ان کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہی:عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے ، حکومت مدت پوری کرے گی

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

v لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکے ہیں۔ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔ اپوزیشن انتشار پھیلاکر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے ہر موقع پرمنفی سیاست کی اوریہ عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ مسترد شدہ عناصر کے عزائم پہلے کی طرح ناکام رہیں گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات