غ*وزیراعلیٰ پنجاب سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات

%پنجاب میں 740 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام جاری ہے، ماضی میں ترقی کا جھانسہ دیا گیا:عثمان بزدار

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقو ںکے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔

ایک طرف ہماری خدمت کی سیاست ہے اور دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست۔ملک میں پی ڈی ایم کی انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے۔یہاں صرف خدمت کی سیاست کو پذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پنجاب میں رواں مالی سال 740 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام جاری ہے۔

ہر علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ہے اور اب کوئی علاقہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقی کا جھانسہ دیاگیا،حقیقی ترقی کادوراب شروع ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میںسلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی اور محمد ارشد چوہدری شامل تھے