فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کو غنڈہ گردی قرار دیدیا

بدھ 26 جنوری 2022 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کو غنڈہ گردی قرار دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پر امن احتجاج پر سندہ حکومت کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب پی ایس ایل جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اس پر تشدد واقعے کا کوئی جواز نہیں تھا۔