ْنام نہاد جمہوریت کی دعویدارپیپلز پارٹی کا آ مرانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا،وزیرمملکت فرخ حبیب

بلاول اور زرداری طاقت کے زور پر بلدیات کے کالے قانون کیخلاف آواز دبانا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں، بیان

بدھ 26 جنوری 2022 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کے پرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کی دعوے دار پیپلزپارٹی کا آمرانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول اور زرداری طاقت کے زور پر بلدیات کے کالے قانون کیخلاف آواز دبانا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔