فیصل آباد ‘ حکومت کی ناقص تعلیمی پالیسی نے ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل دائو پر لگادیا

جمعرات 27 جنوری 2022 11:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈسال2021ء کے میں پاس ہونے والے ہزاروں طلباء وطالبات حکومت کی نا قص تعلیمی پا لیسی کے با عث دا خلو ں سے محروم،بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ،یو نیورسٹیز اور کا لجز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ایسی کوئی پالیسی نہیں جس کے تحت طلباء وطالبات کو داخل دیا جائے،طلباء وطالبات کے وا لدین پر یشا ن، تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈسال2021ء کے نتائج کا 22جنوری کو اعلان کیا تھا سپیشل امتحان انٹرمیڈیٹ سال2021ئ میں کل12642طلبائ وطالبات شریک ہوئے جن کیلئے جھنگ' ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد اضلاع میں کل54امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے گورنمنٹ آف پنجاب کی کوڈ19 پالیسی کے مطابق10060طلباء وطالبات پاس ہوئے ہیں نتائج آنے بعد ابھی تک فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں حکومت پنجاب کی طرف سے کوئی تعلیمی پالیسی جاری نہیں کئی گئی جس کی وجہ سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، طلبائ وطالبات کے وا لدین اپنے بچو ں کے داخل کے لئے بار بار یو نیورسٹیز اور کا لجو ں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ یو نیورسٹیز اور کا لجو ں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکو مت کی طرف سے کو ئی پا لیسی جا ری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کے وا لدین پریشان ہیں طلباء وطالبات کے وا لدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ داخل کے سلسلہ میں فوری طور پالیسی جاری کی جائے تاکہ بچوں کا سال ضائع نہ ہوسکی-

متعلقہ عنوان :