لاہور میں خاتون ڈاکٹر کا تین بچوں سمیت قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، قاتل بیٹا نکلا

بیٹے نے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر ماں، دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کیا،ملزم واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 جنوری 2022 12:57

لاہور میں خاتون ڈاکٹر کا تین بچوں سمیت قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2022ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے میں ماں سمیت تین بچوں کے قتل کی واردات میں بچ جانے والا بیٹا علی زین قاتل نکلا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم نے پب جی کھیلتے ہوئے ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔

ملزم واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ کاہنہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4لاشیں ملیں۔ مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے کاہنہ لاہور میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے