چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،شاہ محمود قریشی
اب ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر ہم چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے، وزیر خارجہ
جمعرات 27 جنوری 2022 13:37
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اس ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نے خود فرمائے،ان نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی - تمام اسٹیک ہولڈرز کا نقطہ نظر شامل کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ اب ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر ہم چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی، وزیر اعظم عمران خان 3 سے پانچ فروری، چین کا دورہ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی کا فوکس، اقتصادی سفارت کاری پر ہے جس سے معاشی استحکام اور عام آدمی کی خوشحالی مقصود ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس مقصد کے حصول کیلئے یقیناً سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان سب موضوعات پر گفتگو ہو گی لیکن دورہ چین کا بنیادی مقصد، چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔انہوںنے کہاکہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے،تاریخ شاہد ہے کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سائیڈ لائن پر ملاقاتیں اور گفت و شنید بھی ہو گی، یہ مت بھولیے کہ ہم گذشتہ دو سالوں سے کرونا کی فضا میں کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرونا نے انسانوں کے ساتھ ساتھ معیشتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، 22،23 مارچ کو پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کرے گااس اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس بھی شیڈول میں شامل ہے، اس اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.