کچھ عناصر کو کراچی میں امن پسند نہیں ہے ،سینیٹر پلوشہ خان

کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر انتشار پیدا کرنا سوالیہ نشان ہے، بلدیاتی قانون بنانا سندھ اسمبلی کا اختیار ہے ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا بیان

جمعرات 27 جنوری 2022 13:37

کچھ عناصر کو کراچی میں امن پسند نہیں ہے ،سینیٹر پلوشہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ کچھ عناصر کو کراچی میں امن پسند نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر انتشار پیدا کرنا سوالیہ نشان ہے، بلدیاتی قانون بنانا سندھ اسمبلی کا اختیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قانون میں ردو بدل کا اختیار بھی سندھ اسمبلی کو ہے ، دھونس، دھمکی اور بلیک میلنگ والازمانہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اپنی سیاست خطرے میں نظر آ رہی ہے۔