ریلوے کااپنے ذاتی 10ہسپتال ،3سکولوں کو لیز پر دینے کا فیصلہ

جمعرات 27 جنوری 2022 13:53

ریلوے کااپنے ذاتی 10ہسپتال ،3سکولوں کو لیز پر دینے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ریلوے حکام نے اپنے ذاتی 10ہسپتال اور3سکولوں کو لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ریلوے حکام نے خواہشمند پارٹیوں کو ہسپتال اور سکولوں کا وزٹ کرنے کی دعوت دیدی۔ لیز پر دینے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جن 10 ہسپتالوں کو لیز پر دیا جائے گا، ان ہسپتالوں میں ملتان،خانیوال ساہیوال،شورکورٹ ڈی جی خان ، سمہ سٹہ بہاولپور بھکر راجن پور اور پاکپتن شامل ہیں اور جن سکولوں کو پہلے مرحلہ میں لیز پر دیا جائے گا۔

ان سکولوں میں گرلز سکول خانیوال، بوائز ہائی سکول سمہ سٹہ اور گرلز ہائی سکول سمہ سٹہ شامل ہیں، ان ہسپتالوں اور سکولوں کا مکمل طور پر رقبہ اور کمرے متعلقہ پارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ہسپتالوں اور سکولوں کو لیز پر دینے سے ریلوے کے ملازمین کو بہتر علاج معالجہ ملے گا۔ ملازمین کے بچوں کو بہتر پڑھائی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :