بہاولنگر‘ کرونا‘ بخار‘ فلو کی ادویات مارکیٹ میں غائب کرکے اس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

جمعرات 27 جنوری 2022 13:55

بہاولنگر‘ کرونا‘ بخار‘ فلو کی ادویات مارکیٹ میں غائب کرکے اس کی قیمتیں ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) کرونا‘ بخار‘ فلو کی ادویات مارکیٹ میں غائب کرکے اس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق کرونا میں سب سے زیادہ معاون ادویات مارکیٹ میں نایاب ہونا شروع ہوگئی ہیں پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے موسمی وائرس فلو اور گلے کی خرابی کی اینٹی بائیٹک ادویات جن میں پیناڈول‘ پیرا سیٹا مول‘ ایزومکس وغیرہ شامل ہیں مارکیٹ میں شارٹ ہونا شروع ہوگئی ہیں پینا ڈول کا پتہ بھی 5روپے اضافے کیساتھ مزید مہنگا کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :