ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 1لاکھ 39ہزار کنال سے زائد زمین کا سیکشن فور روک دیا

جمعرات 27 جنوری 2022 14:42

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 1لاکھ 39ہزار کنال سے زائد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) لاہورہائی کورٹ کی جانب سے راوی ریور منصوبے کو روکنے کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 1لاکھ 39ہزار کنال سے زائد زمین کے حصول کیلئے سیکشن فور روک دیا ۔ اتھارٹی غیر قانونی قرار دئیے جانے پر سیکشن فور کا نفاذ روک دیاگیا ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 320ایکڑ 2کنال اور12مرلے اراضی ایکوائری کی گئی ۔شیخوپورہ کے 16موضع سے 4339ایکڑ اور4مرلہ اراضی ایکوائر کی گئی ۔دوسرے مرحلے میںلاہورکی33موضع سے اراضی پرسیکشن فور لگا یاگیا ،دوسرے مرحلے میں44ہزار 87ایکڑ ،2کنال 1مرلہ اراضی پر سیکشن فور لگایاگیا ۔شیخوپورہ کے 96موضع سے 91ہزار 353ایکڑ 4کنال 4مرلہ اراضی پر سکیشن لگا یا گیا ۔

متعلقہ عنوان :