Live Updates

اوورسیز پاکستانیوں کو ایک چھت تلے تمام مسائل کے حل کے لیے ملک بھر میں 8 عدد اوورسیز سینٹر قائم کرنے کی ہدایت

جامع پالیسی بنانے کامقصد تقریباً 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، عمران خان

جمعرات 27 جنوری 2022 18:53

اوورسیز پاکستانیوں کو ایک چھت تلے تمام مسائل کے حل کے لیے ملک بھر میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک چھت تلے تمام مسائل کے حل کے لیے ملک بھر میں 8 عدد اوورسیز سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید طارق الحسن نے ملاقات کی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر ایک جامع پالیسی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 8 اوورسیز سینٹرز قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جامع پالیسی بنانے کامقصد تقریباً 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :