Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ، سینیٹرشبلی فراز

جمعرات 27 جنوری 2022 18:53

وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نظام انصاف میں اصلاحات کا اجرا کرتے ہوئے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانونی اصلاحاتی پیکج کا اجرا کرتے ہوئے فوجداری نظام انصاف میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد کے نتیجہ میں قانون کی حکمرانی کے حوالہ سے پاکستان کی پوزیشن 140 سے ان سر فہرست ممالک میں آ جائے گی جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے انتھک محنت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات