کورونا کیسز کی وجہ سے بارانی زرعی یونیورسٹی سمیت مزید 12 تعلیمی ادارے سربمہر کئے

جمعرات 27 جنوری 2022 18:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) کورونا کیسز کی وجہ سے بارانی زرعی یونیورسٹی سمیت مزید 12 تعلیمی ادارے سربمہر کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی ہدایت پر کورونا کنٹرول اقدامات میں تیزی کر دی گئی ہے،سربمہر کئے جانیوالے تعلیمی اداروں میں نو سکولز اور دو کالجز بھی شامل ہیں،پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں 11 سٹوڈنٹس میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،12 تعلیمی اداروں میں 99 سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،راولپنڈی میں 22دسمبر سے 27 جنوری تک 49 تعلیمی ادارے سر بمہر ہو چکے ہیں،تعلیمی اداروں کو 10 روز کیلئے سربمہر کیا گیا ہے ،سربمہر کئے گے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورک پور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شکریال، گورنمنٹ فیض السلام ہائی سکول شکریال، گورنمنٹ خالدہ گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھالینا کلر سیداں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹینچ بھاٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک، گورنمنٹ بوائز کمپیری ہینسیو سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ ایم سی بوائز پرائمری سکول مسلم ٹاؤن شامل ہیں،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک منگٹیال، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جھنڈا چیچی بھی سربمہر کئے گے ہیں۔