جہلم، ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے قیام کا مقصد قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنا ہے، پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ضلعی انتظامیہ

جمعرات 27 جنوری 2022 20:07

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ جہلم کے اشتراک سے ضلع کچہری میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے قیام کا مقصد قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنا ہے، ضلع کی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو جدید آلات سے آراستہ کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا، ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی سیٹلائٹ کے ذریعے مانٹیرنگ کی جائے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی بدولت ضلع جہلم میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ قدرتی آفات، سانحات اور حادثات کے متعلق ڈیزاسٹر الرٹ اور وراننگ جاری کی جاسکے گی۔ ضلع جہلم کے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 0544920256 پر رابط کریں۔

متعلقہ عنوان :