انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا

جمعرات 27 جنوری 2022 20:23

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل کل کھیلا ..
اینٹیگوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 28 فروری کو نارتھ سائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 29 جنوری کو پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل یکم فروری، دوسرا سیمی فائنل 2 فروری جبکہ فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔