قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے، انضمام الحق

جمعرات 27 جنوری 2022 20:07

قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے، انضمام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی پاکستان کے پاس ہیں، پی ایس ایل سے نوجوانوں میں بہت اعتماد آیا ہے۔انہوں نے ایونٹ کے افتتاحی میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملتان اچھی پلاننگ سے کھیلتی ہے، لیکن کراچی فیورٹ لگ رہی ہے۔