Live Updates

فوج اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں دونوں ایک پیچ پر ہیں ، شیخ رشید

وزیراعظم اور شہزاد اکبر کی ناراضگی کی وجہ نواز شریف اور پیسے واپس نہ لانا ہے، سابق وزیر اعظم کو ہم نے خود بھیجا، ہماری ہی غلطی ہے،وزیر داخلہ آئندہ 2 ماہ تک دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے، تحریک طالبان پاکستان ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی جو انتہائی خطرناک ہیں ،ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے، غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

جمعرات 27 جنوری 2022 21:29

فوج اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں دونوں ایک پیچ پر ہیں ، شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05فروری2022ء) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج اور عمران خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں دونوں ایک پیچ پر ہیں اور اسی میں ملک کا فائدہ ہے ۔ ، حکومتی کوشش ہے کہ نواز شریف واپس آ جائیں، مجرموں کو واپس لانے کیلئے معاہدے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف کو ہم نے خود بھیجا، ہماری ہی غلطی ہے۔

آئندہ 2 ماہ تک دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ میں فرق اورچھوٹے چھوٹے اختلافات ہوسکتے ہیں،مگر ایسا نہیں کہ وہ ایک صفحے پر نہ ہوں، حکومت کی جانب سے نظر آتا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات لے جاتے وقت شاید درست تیاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ عمران خان اورفوجی قیادت کے تعلقات خراب ہوں لیکن نہ اسٹیبلشمنٹ بھولی ہے اور نہ ہی عمران خان بھولا ہے۔ چوروں، ڈاکو ئوں، کرپٹ، بد دیانت لوگوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے عمران خان کو ووٹ ملے، احتساب عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ تھا، مگر ہمیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا ساڑھے 3 سال سے نوازشریف کوواپس لانے کی کوشش کررہے ہیں، برطانیہ میں مقیم ملزمان اور مجرموں کو واپس لانے کے لیے معاہدے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف کو ہم نے خود بھیجا، ہماری ہی غلطی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف سب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہوئے اور باہر چلے گئے، حکومت کی کوشش ہے کہ ان افراد کو واپس لایا جائے جو عدالتوں اور حکومت کو مطلوب ہیں، بہت سی کوششوں کے باوجود تاحال اسحاق ڈار کی واپسی ممکن نہیں بنا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہزاد اکبر کے استعفے اور وزیرِ اعظم کی ان سے ناراضگی کی وجہ نواز شریف کو واپس لانا ہی نہیں ہے بلکہ یہ بھی ہے کہ ہم پیسے بھی واپس نہ لا سکے۔

اربوں کی کرپشن ہوئی، ایک ایک ملازم کے اکائونٹ سے 4، 4 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، صرف شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے لیکن ہم ان کے پیسے بھی نہیں لا سکے۔ ن کا کہنا ہے کہ احتساب کے عمل میں ہر جگہ ہی بہتری کی گنجائش ہے، ہمیں کیسز اچھے تیار کرنے کی ضرورت ہے، اچھے وکیل ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میں ارادے کی کمی نہیں ہے، وہ کہتے ہیں کہ این آر او دینا غداری ہو گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئندہ 2 ماہ تک ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم دہشتگردی کی اس تازہ لہر پر قابو پا لیں گے ۔پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے اور معلومات اکٹھی کرنے کا نظام کافی بہتر ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ سیز فائر ختم ہونے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھی جو پاکستان میں سزا کاٹ رہے ہیں، ایسے خطرناک قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں اس لیے ٹی ٹی پی کے مطالبات نہیں مانے جا سکتے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونیکی پیشکش کی لیکن تحریک طالبان پاکستان نے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ *** 27-01-22/--03 #h# گ* مسلم لیگ ن کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ C عمران خان کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا، شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، مریم اورنگزیب #/h# h اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ سامنے لانے اور کیس کی سماعت لائیو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے اور زیر التوا مسئلے پر قانون و انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں، عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا ۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ہے، شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا، جعلسازی سے ان 35 فیصد ڈونرز کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندیکو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِسی لیے چھپائے جا رہے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں رقوم منگوائیں، عمران صاحب کے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل آنا باقی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات