لاہور: ایل ڈی اے ہائوسنگ سوسائٹی سی بلاک کی پہلی مسجد کا ڈیزائن تیار

جمعرات 27 جنوری 2022 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) لاہور کے ترقیاتی ادارہ ایل ڈی اے کے انجیئرنگ ونگ نے ایل ڈی اے ہائوسنگ سوسائٹی کے سی بلاک میں پہلی مسجد کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جسے منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کردیا گیا ہے۔ دو کینال پر مشتمل اراضی پر تعمیر کی جانے والی مسجد پر 7 کروڑ روپے لاگت آئے گی جو ایل ڈی اے اپنی مدد آپ کے تحت ادا کرے گا۔