والد نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل تھا،زاویار

سیٹ پر والد کا رویہ میرے ساتھ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا باقی ساتھی اداکاروں کیساتھ ہوتا ہے، انٹرویو

جمعرات 27 جنوری 2022 22:09

والد نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل تھا،زاویار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار زاویار اعجازکا کہنا ہے کہ والد کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل تھا۔زاویار اعجاز نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور ابتدا میں ہی انہیں اپنے والد اور نامور اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کے ساتھ اس پروجیکٹ میں کام کرنے سے گھبرائے تھی ۔زاویار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ جی بالکل، وہ بہت زیادہ گھبرائے ہوئے تھے، لیکن انہیں اس پراجیکٹ کے دوران اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنااور ان سے بہت کچھ سیکھنا اچھا بھی لگا، یہ پراجیکٹ ان کے لیے بہت مختلف تھا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوارن بطور والد نعمان اعجاز کی جانب سے بطور والد کوئی خاص رویہ اپنائے جانے کے سوال پر زاویار نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ نہیں جب ان کے والد سیٹ پر ہوتے ہیں تو وہ اداکار ہیں اور وہ والد کے ساتھی اداکار ہیں۔زاویار نے مزید کہا کہ اس لیے والد کا رویہ ان کے ساتھ بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ باقی ساتھی اداکاروں کے ساتھ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ والد کے نقشِ قدم پر چلیں لیکن وہ اس حوالے سے جھوٹ نہیں بولیں گے ۔زاویار نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہان کے لیے والدکے نقشِ قدم پر چلنا اتنا آسان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :