انوشکا کا پریانکا، نِک کو بے خواب راتوں میں خوش آمدید

جمعرات 27 جنوری 2022 22:09

انوشکا کا پریانکا، نِک کو بے خواب راتوں میں خوش آمدید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں والدین بننے والی بالی ووڈ جوڑی کو مزاحیہ انداز میں مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا نے پریانکا اور نکِ جونس کے لیے ایک پیغام اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔اپنے پیغام میں انوشکا نے پریانکا اور نِک کو والدین بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بے خواب راتوں اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشیوں بھرے دنوں میں خوش آمدید۔بالی ووڈ اداکارہ نے نومولود کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔