پنجگور: ایران بارڈر پر کاروباری گاڑیوں کا رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار

لگ بھگ چھ ماہ سے جاری رجسٹریشن کے عمل کے دوران اب تک لگ بھگ چار سو کے قریب گاڑیوں کی رجسٹریشن ممکن ہوئی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:47

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پنجگور میں ایران بارڈر پر کاروباری گاڑیوں کا رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار گزشتہ لگ بھگ چھ ماہ سے جاری رجسٹریشن کے عمل کے دوران اب تک لگ بھگ چار سو کے قریب گاڑیوں کی رجسٹریشن ممکن ہوئی ہے جبکہ چار ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تاخیر کا شکار ہیں عوامی و کاروباری حلقوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں جتنے بھی گاڑیوں کی رجسٹریشن ممکن ہوئی ہیں انکا تعلق سیاسی و بااثر شخصیات سے ہیں ان میں بنیادی ایران بارڈر پر کاروبار کرنے والوں میں سے کسی کا نام شامل نہیں ہے جو گزشتہ ایران بارڈر پر پچاس سے زیادہ سالوں سے بارڈر پر کام کررہے تھے انکی رننگ گاڑیاں جو چل رہے تھے ان کو بلاک کرکے انہیں گزشتہ ایک ماہ سے دوبارہ بحال کرنے کا انتظار دیا گیا ہے لیکن کوئی خاطر خواہ یقین نہیں دلایا گیا ہے کہ کب بحال ہونگے انکے گھروں میں فاقہ کشی کا سماں ہے انہوں نے کہا کہ اب تک ہزاروں لوگوں کے رجسٹریشن فارم و انکے نام رجسٹریشن اتھارٹی تک نہیں پہنچے ہیں وہ غائب ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے اطلاع دینے کا میسیجز بھی غائب کاروباری لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کمشنر مکران صوبائی وزیر اعلی میر عبدالقدوس بیزنجو کمانڈنٹ ایف سی ودیگر اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے غریبوں کے کاروبار و انکے روزگار کے اس مسلے کو آسان بنانے کیلئے رجسٹریشن عمل کو تیز اور لوگوں کے گم شدہ فارم انکے ناموں کا نوٹس لیں کمشنر احکامات کی روح سے کمیٹی کو ختم کرکے بارڈر کو ای ٹیگ سسٹم کے ساتھ انتظامیہ کے حوالے کیا جائی