Live Updates

ثابت ہوگیا کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے،مریم نواز

پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جبکہ عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں۔ مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جنوری 2022 19:41

ثابت ہوگیا کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے،مریم ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ثابت ہوگیا کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے، پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جبکہ عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے، پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔

یہ اخلاقی طور پر، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

اس سے قبل 06 جنوری کو مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فی الفورمستعفی ہوجائیں، پی ٹی آئی جماعت کیخلاف کاروائی اور تمام خفیہ اکاؤنٹس کی انکوائری ہونی چاہیے، الزام ثابت ہوچکا ہے، سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں یومیہ بنیادوں پر عمران خان کیخلاف کیس چلایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق کل 26اکاؤنٹس تھے، جس میں 18اکاؤنٹس فعال تھے۔اس میں صرف4اکاؤنٹس الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے تھے۔ آسٹریلیا، کینیڈا اور یورپ سے بھی ان کو فنڈنگ ملی، ٹیکساس ، کیلفورنیا میں کمپنیاں بنائیں، ان کے چیئرمین عمران خان خود تھے۔ کچھ کمپنیاں آسٹریلیااور کینیڈا میں بھی تھیں، یہ سب کچھ عمران خان کی مرضی سے ہوا، آپ لوگوں نے رپورٹ سے متعلق جھوٹ بولا، جھوٹے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔

پی ٹی آئی کے جو ذاتی ملازم تھے، ان میں 4ملازمین کے نام پر غیرقانونی طور پر پیسے منگوائے۔ جن ملازمین کے نام پر دھوکے سے پیسا منگوایا، محمد ارشد، محمد رفیق، ملازمین کے نام ہیں، پیسا منگوانے کی اجازت عارف علوی اور عمران خان نے خود تھی۔ اس کے بعد 10جنوری کو وزیراعظم عمران خان نےحکومتی ترجمانوں کا اجلاس میں اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام ختم ہوگیا ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا، اقتدار سنبھالا تو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،برقت اقدامات نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات