گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے ٹریفک وائیلیٹرز کیخلاف مہم تمام اضلاع میں کامیابی کے ساتھ جاری
جمعرات 27 جنوری 2022 21:30
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو مہم کی ابتدا سے اب تک ٹریفک وائیلیٹرز کے خلاف گلگت بلتستان کی سطح پر کی گئی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی.جس کے مطابق مورخہ 10جنوری 2022 سے 26 جنوری 2022 تک گلگت بلتستان بھر میں ٹوٹل 17,094 گاڑیوں کے خلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور مبلغ سترہ لاکھ بیانوے ہزار سات سو ستتر روپے (1,792,777) کی رقم چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 4482 افراد کیخلاف بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ کرنی, 776 افراد کیخلاف کم عمری میں ڈرائیونگ, 63 افراد کیخلاف ٹمپرڈ گاڑیاں رکھنے پر, 675 افراد کیخلاف بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر, 816 افراد کیخلاف غیر رجسٹرڈ NCP گاڑیاں رکھنے پر جبکہ 4000 گاڑیوں کا دیگر وائیلیشن میں چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے مجموعی طور پر ناکوں کے دوران 3932 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 2295 گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتارے گئے جبکہ دو گاڑیوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا . بریفنگ کے اختتام پر آئی جی پی نے کہا کہ مذکورہ مہم تاحکم ثانی جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.