سینیٹ نے نیشنل میٹرالوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دیدی

جمعہ 28 جنوری 2022 13:32

سینیٹ نے نیشنل میٹرالوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دیدی
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2022ء) : سینیٹ نے نیشنل میٹرالوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر شبلی فراز نے تحریک پیش کی کہ نیشنل میٹرالوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان بل 2022 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ ایوان نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :