ملائیشیا میں حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ، محکمہ شماریات

جمعہ 28 جنوری 2022 15:59

ملائیشیا میں  حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے  1.4 بلین ڈالر ..
کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) ملائیشیا میں  حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے تقریباً 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ شماریات نے   جمعہ کو بتایاکہ ملائیشیا میں حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے تقریباً 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس میں گھروں، کاروباروں اور کارخانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

                   مون سون کی شدید بارشوں نے دسمبر کے وسط سے جنوری کے اوائل تک ملک کے بدترین سیلاب کو جنم دیا، جس میں تقریباً 50 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 25 ہزار بےگھر ہوئے ۔                   محکمہ شماریات نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس آفت سے 6.1 بلین رنگٹ کا نقصان ہوا۔                  ان میں سے نصف نقصانات ملائیشیا کی امیر ترین اور سب سے زیادہ آبادی والی ریاست سیلنگور میں ہوئے۔                  عوامی اثاثوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان میں 2بلین رنگٹ کا نقصان ہوا، جب کہ گھروں اور کاروباروں کو بالترتیب 1.6 بلین رنگٹ اور 0.5 بلین رنگٹ کا نقصان ہوا ۔                  رپورٹ کے مطابق، مینوفیکچرنگ سیکٹر کو 900 ملین رنگٹ کا نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :